ایک اوور میں 38رنز ، انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ بن گیا

ایک اوور میں 38رنز ، انگلش کاؤنٹی  چیمپئن شپ میں نیا ریکارڈ بن گیا

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سپنر شعیب بشیر کو ایک اوورز میں 38 رنز پڑگئے ۔۔

انگلینڈ کی ڈومیسٹک کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران سرے اور سیسٹر شائر کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ڈین لارنس نے شعیب بشیر کے ایک اوور میں پانچ چھکے جڑ دیئے ، جس میں 4 چھکے سٹریٹ جبکہ پانچواں چھکا مڈ وکٹ پر سلوگ سویپ کی صورت میں لگایا۔سپنر نے ایک نوبال کی جس کے باعث 2 اضافی رنز بن گئے بعدازاں ایک وائیڈ بال کی جو وکٹ کیپر سے مس ہوکر باؤنڈری لائن پر چلی گئی اور اضافی 5 رنز بن گئے ۔ڈین لارنس نے 223 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں