ٹی 20ٹرافی پر قبضے کی جنگ آج ، بارش کا بھی خدشہ

 ٹی 20ٹرافی پر قبضے کی جنگ آج  ،  بارش  کا بھی  خدشہ

بارباڈوس (سپورٹس ڈیسک ) ٹی 20ٹرافی پر قبضے کی جنگ آجٹورنامنٹ کی ناقابل شکست ٹیموں کے درمیان لڑی جائے گی ۔۔

جبکہ فائنل بھارت اورجنوبی افریقہ کے درمیان فائنل بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ، بارباڈوس میں آج اور کل صبح سے شام چھ بجے تک بارش کی پیش گوئی ہے ۔ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے کل کاریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے ، اس دن بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے ، اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے کے درمیان بارش کا امکان ہے ۔پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق میچ کے دونوں دن 190 منٹ کا اضافی وقت ہے ، میچ کا آفیشل دورانیہ مقامی وقت پر صبح ساڑھے 10سے سے دوپہر 1 بج کر 40 منٹ تک ہے ۔اضافی وقت کی صورت میں کھیل چار بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا، اگر فائنل مکمل نہ ہوسکا تو انڈیا اور جنوبی افریقا مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گے ۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار دو ناقابل شکست ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی اورفائنل میں جو ٹیم کامیاب رہے گی وہ ناقابل شکست رہتے ہوئے ٹورنامنٹ جتنے والی پہلی ٹیم ہوگی۔مجموعی ورلڈ کپ مقابلوں میں 1979 کے بعد پہلی مرتبہ دو ناقابل شکست ٹیموں کا فائنل میں مقابلہ ہونے جارہا ہے ۔1979 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل سے پہلے کوئی میچ نہیں ہاری تھی۔ویسٹ انڈیز نے 1979 اور 1975 کا ورلڈ کپ ناقابل شکست رہتے ہوئے جیتا تھا۔2003 اور 2007 کی ون ڈے ورلڈ کپ فاتح ٹیم آسٹریلیا ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔1996 میں سری لنکا کی ٹیم دو واک اوور سمیت پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی جبکہ 2002 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل ناقابل شکست ٹیموں انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں