گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل پیجز پر راشد نسیم کی دھوم میچ گئی

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل پیجز پر راشد نسیم کی دھوم میچ گئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 121 عالمی ریکارڈ بنانے والے محمد راشد نسیم کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کے آفیشل پیجز پر دھوم مچ گئی۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک ماہ میں 25 سے زیادہ ویڈیوز ویڈیوز اپلوڈ کردیں۔۔

 29 مئی سے 27 جون تک صرف ایک ماہ میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے الگ الگ مختلف کیٹیگری کے 25 سے زیادہ ورلڈ ریکارڈز کو اپلوڈ کیا۔ راشد نسیم کا کہنا ہے کہ اب تک 121عالمی ریکارڈ بنالیے ہیں۔پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ میرے اپلوڈ کیے جارہے ہیں، اس کی وجہ صرف اور صرف اللہ کی مدد ہے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے راشد نسیم کے کہنی، ہاتھ اور سر کے ساتھ اخروٹ توڑنے ،نن چکو کے ساتھ کلے ٹارگٹ توڑنے کی 2 کیٹیگری کے الگ الگ ریکارڈز کو اپلوڈ کیا گیا جبکہ نن چچکو کے ساتھ بوتل کیپ کھولنے نن چکو کے ساتھ ماربل ٹائل توڑنے اور نن چکو کے ساتھ بوتل کے درمیان سے کارڈ نکالنے اور نن چکو فگر آف ایٹھ ڈبل نچکو کو سب زیادہ بار ٹارگٹ پر مارنے والی کیٹیگری کے ریکارڈز کی ویڈیو ز اپلوڈ کی گئیں۔2 ریکارڈ ککس کیٹیگری ایک ریکارڈ مارشل آرٹس ٹارگٹ پر ایلبو اسٹرایئک، فل ایکسٹینشن پنچ کیٹیگری کا ایک ریکارڈ اپلوڈ کیا جبکہ سر پینسل توڑنے سر سے تربوز پھاڑنے کی کی ویڈیوز بھی شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں