ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر لکھے جملے نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی

ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر لکھے جملے  نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی نامور سابقہ ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے حج کی ادائیگی کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موجود ہیں۔۔

تصویریں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ثانیہ مرزا حج سے واپسی کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں صرف ‘ہاں’ لفظ کا استعمال کیا ہے جبکہ ثانیہ مرزا کی ٹی شرٹ پر انگریزی زبان میں ایک جملہ لکھا ہے جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے ۔جملے کا اردو میں ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ‘مجھے محسوس ہوا کہ میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔’ جس پر صارفین نے انشاء اللہ لکھا اور دعائیہ کمنٹس بھی لکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں