بابراعظم کے ایک اور اعزاز پر روہت شرما قابض ہوگئے

بابراعظم کے ایک اور اعزاز پر روہت شرما قابض ہوگئے

گیانا(سپورٹس ڈیسک )ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیتے ہی بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بابراعظم سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔۔

 وہ ٹی20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان 49 جیت کے ساتھ کامیاب ترین کیپٹن بن گئے ۔روہت شرما نے مسلسل جیت کے تسلسل کو بھی 11 میچز تک بڑھادیا قبل ازیں روہت شرما نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے سنگ میل عبور کیا تھا۔روہت شرما 150 ٹی20 انٹرنیشنل اننگز میں 4 ہزار 222 رنز بنانے والے پہلے بلے باز ہیں جبکہ بابراعظم 116 اننگز میں 4 ہزار 145 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں