کپتانی ڈ ومیسٹک سسٹم ؟ مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز طلب

کپتانی   ڈ ومیسٹک    سسٹم  ؟ مشاورت  کیلئے  سابق  کرکٹرز  طلب

لاہور(سپورٹس ڈیسک )بابراعظم کی کپتانی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے سٹرکچر پر مشاورت کیلئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹرز کو لاہور طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کیلئے بابراعظم کی کپتانی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کل 30 سے 35 انٹرنیشنل کرکٹرز سے ملاقات کریں گے ۔سابق کرکٹرز سے ڈومیسٹک سسٹم پر فیڈ بیک کے بعد تجاویز پر عمل کیے جانے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ان سابق کرکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہوں جو کرکٹ کو بہتر کرنا جانتے ہیں، وہ سابق کرکٹرز معاملات دیکھیں گے جن کی روزی روٹی مختلف ٹی وی چینلز پر بولنا نہیں ہے ۔کپتان بابر اعظم کو تبدیل کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کپتان کو تبدیل کرنے سے متعلق سابق کرکٹرز فیصلہ کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں