پہلاٹی 20:زمبابوے نے ورلڈ چیمپئن بھارت کو شکست دیدی

پہلاٹی 20:زمبابوے نے ورلڈ چیمپئن بھارت کو شکست دیدی

ہرارے (سپورٹس ڈیسک )5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو ہرادیا۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے ۔

زمبابوے کے 116 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 102 رنز بناسکی اور اسے پہلے ٹی ٹونٹی میں 13 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کپتان شبمن گل 31 اور سندر 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 2016 کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں بھارت کے خلاف زمبابوے کی یہ پہلی فتح ہے اور زمبابوے ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی20ٹیموں میں شامل نہیں تھی۔دوسری جانب بھارتی ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن ٹیم کے 15رکنی سکواڈ کاکوئی پلیئر میچ میں شامل نہیں تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر چیمپئن بنا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں