افتخا اراحمد اور محمورضوان پشاورکے مقامی باؤلرکے سامنے ’’بے بس ‘‘

افتخا اراحمد اور محمورضوان پشاورکے مقامی باؤلرکے سامنے ’’بے بس ‘‘

پشاور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد پریکٹس کے دوران پشاورکے مقامی باؤلر کو اچھے انداز میں نہیں کھیل پائے ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے محمد رضوان اور افتخار احمد کو مقامی باؤلر کا سامنا کرتے ہوئے مشکلات کا شکار دیکھا جا سکتا ہے ۔ان دونوں کو پشاور میں نیٹ پریکٹس کے دوران نعمان خیرہ نامی مقامی باؤلر نے اپنی شاندار باؤلنگ سے بہت پریشان کیا اور ’’ورلڈ کلاس‘‘ بلے باز اس مقامی باؤلر کے سامنے بالکل نوآموز کرکٹر کی طرح بے بس نظر آئے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بلے باز نعمان خیرہ کی شاندار گیندوں پر شاٹ کھیلنا تو درکنار اس کا سامنا ہی نہیں کر پا رہے ہیں اور پریشان نظر آ رہے ہیں۔اس ویڈیو کو ایک لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جس کے بعد جہاں نعمان کی باؤلنگ کو سراہا جا رہا ہے وہیں رضوان اور افتخار پر کڑی تنقید بھی کی جا رہی ہے ۔ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ’’یہ کھلاڑی امریکہ کے پارٹ ٹائم سافٹ ویئر انجینئرز کے خلاف بھی مشکلات میں گھرے نظر آئے تھے ‘‘۔کچھ صارفین نے نعمان کو پاکستان کا پوشیدہ ٹیلنٹ اور غیر معمولی باؤلر قرار دیا تو ایک نے کہا کہ ان مقامی لڑکوں کو پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے اور جو تجربہ کار کھلاڑی ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں انہیں اب آرام دینا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں