مریم نواز کا پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے: بیرسٹر سیف
پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلیٰ کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ریپبلک بنایا ہوا ہے، جعلی حکومت میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔