ارجنٹینانے کولمبیاکوہراکر کوپا امریکا ٹرافی اپنے نام کرلی

 ارجنٹینانے کولمبیاکوہراکر کوپا امریکا ٹرافی اپنے نام کرلی

میامی (سپورٹس ڈیسک )امریکی شہر میامی میں کھیلے جانے والے کوپا امریکا فائنل میں ارجنٹینا نے 0-1 سے کولمبیا کو شکست دے دی۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول سکور کرنے میں ناکام رہیں جبکہ دوسرے ہاف کے 64ویں منٹ میں ٹخنے کی انجری کے باعث کپتان لیونل میسی کو میدان سے باہر جانا پڑا ۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول سکور کرنے میں ناکام رہیں اور میچ ایکسٹرا ٹائم میں چلا گیا ،متبادل کھلاڑی لوٹارو مارٹینیز نے ایکسٹرا ٹائم کے 112ویں منٹ میں گول سکور کردیا جوکہ ارجنٹینا کی فتح کا پروانہ ثابت ہوا۔ارجنٹینا دو کوپا امریکا ٹرافی کے درمیان ایک فیفا ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے ، اس کے علاوہ میسی ارجنٹینا کے لیے سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ، وہ 9 بار بین الاقوامی فائنلز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں یہ ارجنٹینا کا 16واں کوپا امریکا ٹائٹل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں