ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: قومی ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی

ویمنز ٹی20 ایشیا کپ: قومی ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) ویمنز ٹی20 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں شرکت کیلئے 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم آج سری لنکا روانہ ہوگی۔قومی ٹیم کی کراچی سے دبئی کے راستے سری لنکا روانگی طے ہے ۔

19 تا 28 جولائی دمبولا میں ہونے والے 9ویں ویمنز ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 19جولائی کو روایتی حریف اور دفاعی چیمپیئن بھارت کے خلاف کھیلے گی۔اسی طرح، 21 جولائی کو دوسرا میچ نیپال اور 23جولائی کو تیسرا میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلا جائے گا۔قومی ویمن ٹیم ندا ڈار ( کپتان)، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن پر مشتمل ہے ۔محمد وسیم ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ بولرز عبدالرحمن اور جنید خان بالترتیب سپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ، حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ کی ذمہ داری ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں