’’شاداب خان کی 3ماہ خراب کارکردگی کے بعد فارم بحال ‘‘

’’شاداب خان کی 3ماہ خراب کارکردگی کے بعد فارم بحال ‘‘

کولمبو(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ تین ماہ جدوجہد کے بعد اب فارم بحال ہوگئی ہے ۔۔

اور وکٹیں لینے لگا ہوں۔لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو سٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے قومی کرکٹر شاداب خان نے لیگ میں بہترین باؤلنگ کے حوالے سے کہا کہ میں تین ماہ تک جدوجہد کر رہا تھا اور گزشتہ 7 بین الاقوامی میچوں میں مجھے ایک بھی وکٹ نہیں ملی تھی لیکن اب یہاں میں نے وکٹیں لینی شروع کردی ہیں ۔ یہ کرکٹ کی خوب صورتی ہے اور آپ کو اس طرح کے مراحل سے محظوظ ہونا پڑتا ہے ، بعض اوقات آپ کی کارکردگی اچھی ہوتی ہے اور بعض اوقات خراب ہوتی ہے لیکن اپنے مشن میں مستقبل مزاجی کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے ۔ان کا کہناتھاکہ کامیاب ٹی20 باؤلر کے پاس مختلف کنڈیشنز کے مطابق مختلف ورائٹیز ہونی چاہئیں۔ ٹی20 کرکٹ آج کل بہت مشکل ہوچکی ہے اور 200 کا ہدف آسانی سے حاصل ہوسکتا ہے ۔شاداب خان لنکا پریمیئر لیگ کے 7 میچوں میں8.81 کی اوسط اور 5.87 کی اکانومی کے ساتھ 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں