پیرس اولمپک گیمز:فٹبال ایونٹ آج شروع ، افتتاحی تقریب جمعے کو سجے گی

پیرس اولمپک گیمز:فٹبال ایونٹ آج  شروع ، افتتاحی تقریب جمعے کو سجے گی

کراچی(سپورٹس ڈیسک )پیرس اولمپک گیمز 2024 کا باقاعدہ آغاز جمعے کو ہوگا تاہم کھیلوں کے مقابلے 2 روز قبل آج سے ہی شروع ہو جائیں گے ۔

شیڈول کے مطابق 33 ویں اولمپک گیمز کا آغاز مینز فٹبال ٹورنامنٹ سے ہوگا، آج دوپہر بیک وقت 2 میچز کھیلے جائیں گے ، گروپ بی میں ارجنٹائن کا مقابلہ ماریشس سے ہوگا ، پہلی بار اولمپک میں شرکت کرنے والے ملک ازبکستان کی ٹیم گروپ ‘سی’ میں سپین کے خلاف میدان میں اترے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں