پاور لفٹنگ میں گولڈ میڈلز جیتنے والی 3بہنوں کے اعزاز میں تقریب

 پاور لفٹنگ میں گولڈ میڈلز جیتنے والی 3بہنوں کے اعزاز میں تقریب

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈلز حاصل کرنیوالی 3بہنوں ٹوئنکل سہیل، سیبل سہیل اور ویرونیکاسہیل کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔۔

 سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہمارے لئے تاریخی موقع ہے کہ ہماری 3اتھلیٹس نے گولڈ میڈلز حاصل کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے ، تقریب میں سہیل سسٹر ز ٹوئنکل سہیل، سیبل سہیل اور ویرونیکاسہیل نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے اس کامیابی میں ہماری بھرپور مدد کی ہے ، ویرونیکاسہیل نے کہا ہے کہ میں اپنا میڈلز وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کرتی ہوں، وہ با ہمت خاتون اورمجھے بہت پسند ہیں جبکہ سیبل سہیل نے اپنا گولڈ میڈلز وزیراعظم کے نام کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں