ٹیسٹ رینکنگ: بابراعظم کی تنزلی ، چوتھے نمبر پر چلے گئے

 ٹیسٹ رینکنگ:  بابراعظم  کی  تنزلی  ،  چوتھے  نمبر  پر  چلے  گئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان بلے باز بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ۔ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔۔

جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ کے دوسرے نمبر پر ہیں۔ انگلش بلے باز ہیری بروک چار درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے دوران جو روٹ نے کیریئر کی 32ویں سنچری سکور کی تھی۔ جو روٹ اگر تیسرے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ پہلی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ٹیسٹ بولرز کی ٹاپ 10 رینکنگ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا،بھارت کے سپنر روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نویں نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں