پی سی بی کوایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تلاش ، اشتہار دیدیا

پی  سی  بی  کوایڈوائزر  کرکٹ  افیئرز  کی  تلاش  ،  اشتہار  دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایڈوائزر کرکٹ ا فیئر زکی تلاش کیلئے اشتہار دے دیا۔ پی سی بی کی جانب سے دیئے گئے ۔۔

اشتہار میں پروفیشنل کرکٹ کے کھلاڑی یا کوچ کی حیثیت سے تجربہ ضروری قرار دیا گیا ہے ۔اشتہار میں کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کی مینٹورنگ اور ڈیویلپمنٹ کا ٹریک ریکارڈ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے ۔ اشتہار کے مطابق ایڈوائزر کرکٹ افیئر قومی کرکٹ ٹیموں کی پرفارمنس میں بہتری کیلئے اپنے تجربے کی روشنی میں رہنمائی کرے گا اور حکمت عملی بنانے کیلئے اپنے مشورے دے گا۔ایڈوائزر کرکٹ افیئر قومی ٹیموں کے کوچز اور قومی سلیکشن کمیٹیوں کو دیکھے گا جبکہ ٹیم کی پرفارمنس کی بہتری اور کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ کیلئے ہائی پرفارمنس کوچنگ سینٹرز کے ساتھ کو آرڈینیٹ کرے گا۔ خواہشمند امید وار 19 اگست تک درخواستیں جمع کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق کپتان وقار یونس چند روز قبل ہی ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں