جیتا میچ ڈرا کردیا! سوشل میڈیا پر بھارتی فینز چراغ پَا

جیتا میچ ڈرا کردیا! سوشل میڈیا پر بھارتی فینز چراغ پَا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ بھارت نے ڈرامائی انداز میں ڈرا کروادیا۔آسان ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم محض 47.3 اوورز میں 230 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

 میچ کے اختتامی اوورز میں بھارت کو 15 گیندوں پر محض 1 رنز درکار تھا جبکہ اسکی دو وکٹیں باقی تھیں لیکن آئی لینڈرز سپنرز نے مسلسل دو گیندوں پر وکٹیں لیکر بھارتی بیٹرز کو ایک رن بنانے سے باز رکھا اور میچ ڈرا کروادیا۔لائیو کمنٹری کے دوران بھارتی سپورٹس چینل کے کئی لوگ میچ ڈرا ہونے پر حیران رہ گئے جبکہ متعدد افراد نے ارشدیپ سنگھ کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا سائٹس پر کرکٹر کیخلاف کئی مضحکہ خیز تصاویر بھی شیئر کیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں