وزیر اعلیٰ پنجاب جشن آزادی ہاکی لیگ تحصیل جہلم نے جیت لی

وزیر اعلیٰ پنجاب جشن آزادی  ہاکی لیگ تحصیل جہلم نے جیت لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )وزیر اعلیٰ پنجاب جشن آزادی ہاکی لیگ تحصیل جہلم نے جیت لی،فائنل میں سوہاوہ کو 4صفر سے شکست دے دی.

 ڈپٹی کمشنر نے انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کو شاباش دی ۔ جشن آزادی لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول گراؤنڈ میں ہوا جس میں جہلم اور سوہاوہ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، فائنل میں جہلم ہاکی کلب نے سوہاوہ کو چار صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔ فائنل کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے فاتح اور رنر ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں