اولمپکس:پاکستانی شوٹر غلام مصطفی آج فائر پسٹل مقابلوں میں ایکشن میں ہونگے

 اولمپکس:پاکستانی شوٹر غلام مصطفی آج فائر پسٹل مقابلوں میں ایکشن میں ہونگے

پیرس(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر آج پیرس اولمپکس میں 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل مقابلوں میں ایکشن میں ہونگے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

2022 کی ورلڈ چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیتنے والے جی ایم بشیر اپنے سینے پر اولمپک میڈل سجانے کے لیے پُرعزم ہیں۔پیرس اولمپکس کے لیے جانے والے 7 ایتھلیٹس میں سے اب پاکستان کے دو ایتھلیٹس ہی باقی ہیں جن میں سے ایک جی ایم بشیر آج ایکشن میں ہونگے ، 25 میٹر ریپڈ پسٹل کا پہلا کوالیفکیشن مرحلہ دوپہر 12 بجے اور دوسرا مرحلہ شام 4 بجے شروع ہوگا۔دو مراحل کے بعد ٹاپ چھ شوٹرز میڈل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں