کھیلوں کی دنیا:-ارشد ندیم شہزادہ، سر دھڑ کی بازی لگانے والا اور متاثر کُن قرار

ارشد ندیم شہزادہ، سر دھڑ کی بازی لگانے والا اور متاثر کُن قرار

ارشد ندیم شہزادہ، سر دھڑ کی بازی لگانے والا اور متاثر کُن قرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کھیلوں سے جڑی شخصیات ہوں یا شوبز کے ستارے یا پھر سیاستدان ہر کوئی ہی ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کی تعریف کرنے میں مصروف ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے سر دھڑ کی بازی لگائی ہے ۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ریکارڈ تھرو پر ارشد ندیم کو ‘شہزادہ’ قرار دے دیا۔دوسری جانب فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم لاکھوں لوگوں کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں، پورا پاکستان فخر سے ارشد ندیم کے ساتھ کھڑا ہے ۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فخر کے ساتھ اس تاریخی لمحے کا جشن منا رہے ہیں۔علاوہ ازیں سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ارشد ندیم آپ کو سلیوٹ ہے ، آپ کے عظیم کارنامے کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔ ارشد ندیم، ان کی فیملی اور پوری قوم کو مبارکباد۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں