ملک میں بہت سے ارشد ندیم ،مافیا آگے نہیں آنے دیتا: توقیر ڈار

 ملک میں بہت سے ارشد ندیم ،مافیا آگے نہیں آنے دیتا: توقیر ڈار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چالیس برس پہلے گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کے رکن اولمپئن توقیر ڈار کا کہنا ہے ۔۔

کہ پاکستان میں بہت سارے ارشد ندیم ہیں مگر سپورٹس مافیا اُنہیں آگے نہیں آنے دیتا۔ ارشد ندیم کا گولڈ میڈل جیتنا قوم کے لیے خوش آئند ہے ، 40سال بعد میاں چنوں کے سپوت نے پاکستان کو خوشی دی ہے ۔ ارشد ندیم نے نوجوانوں کو راستہ دکھایا ہے اس پر چل کر کوئی بھی اپنے خواب پورے کر سکتا ہے ، سلام ارشد ندیم کی والدہ کو جنہوں نے ایسا سپوت پیدا کیا۔ ہے ارشد ندیم اگلے اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں