بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا بھی اعلان

بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا بھی اعلان

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ کمنٹری پینل میں عامر سہیل، اطہر علی خان، بازید خان، نک کامپٹن اور عروج ممتاز شامل ہیں جبکہ سکندر بخت پریزینٹر ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں