ہوسکتاہے تما م پیسرزایک ساتھ ہی کھیلیں :شان مسعود

 ہوسکتاہے تما م پیسرزایک ساتھ ہی کھیلیں :شان مسعود

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فاسٹ بولرز کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت روٹیٹ کریں گے کیونکہ آئندہ آنے والے سیزن میں پاکستان کو اہم میچز کھیلنے ہیں۔۔۔

 پی سی بی کی پوڈ کاسٹ میں بازید خان سے بات کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ دورہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی نے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کھیلے تاہم تیسرے میچ میں ہمیں انہیں آرام دینا پڑا کیونکہ آنے والے وقت میں انہیں ٹی20 ورلڈکپ اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کھیلنی تھیں۔ موجودہ سکواڈ میں 6 انتہائی باصلاحیت پیسر ہیں، ہر ایک ٹیم کو کچھ منفرد پیش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ تمام ساتھ ہی کھیلیں۔ اگر ہمیں لگا کہ اپنے پریمیئر بالر کو آرام دینا ضروری ہے تو ان پیسرز کی وجہ سے ہم اس پوزیشن میں ہونگے کہ بروقت فیصلہ کرسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں