پیرا لمپکس آج سے شروع، ایونٹ میں پاکستان کا صرف ایک ایتھلیٹ شریک

پیرا لمپکس آج سے شروع، ایونٹ میں  پاکستان کا صرف ایک ایتھلیٹ شریک

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پیرالمپکس کا آغاز آج سے پیرس میں ہوگا، 4 ہزار 400 ایتھلیٹس کھیلوں کے 23 مختلف مقابلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔

پاکستان کے حیدر علی پاکستان کی طرف سے پیرالمپکس میں حصہ لینے والے واحد ایتھلیٹ ہیں جو ڈسکس تھرو کے مقابلے میں 6 سمتبر کو ایکشن میں نظر آئیں گے ۔حیدر علی نے گزشتہ روز پیرس میں جم میں فیزیکل ٹریننگ کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں