پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ ، طلبہ کا سٹیڈیم میں داخلہ مفت

پاک  بنگلہ دیش  دوسرا  ٹیسٹ  ، طلبہ  کا  سٹیڈیم میں  داخلہ  مفت

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر تک پنڈی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں طلبہ کیلئے مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

سٹیڈیم میں داخلے کیلئے طلبہ کو یونیفارم میں ہونا چاہیے اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈز ساتھ لانے کی ضرورت ہے ۔وہ کسی بھی وی آئی پی انکلوژرز عمران خان اور جاوید میانداد (سیٹ کی دستیابی سے مشروط)اور پریمیم انکلوژرزمیراں بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات سے میچ دیکھ سکیں گے ۔طلبہ کے لیے مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔دریں اثنا شائقین دوسرے ٹیسٹ کیلئے PCB.tcs.com.pk پر آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں یا ایوی ایشن گرائونڈ میں واقع فزیکل ٹکٹ بوتھ سے ، ریسکیو 1122، راول روڈ کے سامنے اور مخصوص ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے بھی خرید سکتے ہیں۔پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ 200 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت عام دنوں میں پانچ سو اور ویک اینڈ پر چھ سو روپے ہوگی۔گیلری پاس، جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے شامل ہے ، کی قیمت 2800 روپے ہے ، پلاٹینم باکس، جس میں دوپہر کا کھانا اور چائے بھی شامل ہے ، 12,500 روپے میں دستیاب ہے جبکہ ایک مکمل ہاسپٹلیٹی باکس دو لاکھ روپے میں ریزرو کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں