بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

بھارت کے جے شاہ آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

دبئی(سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بلامقابلہ نئے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جے شاہ یکم دسمبر 2024 سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ، آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت رواں سال نومبر میں ختم ہو رہی ہے ۔اعلامیے کے مطابق گریگ بارکلے کی مدت ختم ہونے سے قبل جے شاہ کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے ۔اپنے چیئرمین منتخب ہونے پر جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ کام کرنے کیلئے پرجوش ہوں، کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے ، تینوں فارمیٹس کو یکساں اہمیت دینا اہم ہے ، کرکٹ میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور عالمی ایونٹس کو مارکیٹ میں اعلیٰ سطح پر لے کر جانا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بنانا ترجیحات میں شامل ہے ، بھارتی میڈیا کے مطابق 35سالہ جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کم عمر ترین چیئرمین ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں