اعظم خان اور فخر زمان کو سی پی ایل کیلئے این او سی جاری

 اعظم خان اور فخر زمان کو سی پی ایل کیلئے این او سی جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو کیریبئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا۔

اعظم خان گیانا ایمازون واریئرز کی نمائندگی کر ینگے جبکہ فخر زمان اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کے لیے میدان میں اتریں گے ۔فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھی سی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی جاری کیا گیا ہے ۔ یہ دونوں کھلاڑی بھی اینٹیگا اینڈ باربوڈا فیلکنز کا حصہ ہوں گے تاہم نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب کو سی پی ایل کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے اور وہ اس وقت قومی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں