بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا بی جے پی میں شامل

بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا  بی جے پی میں شامل

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر رویندرا جدیجا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ۔رویندا جدیجا کی اہلیہ، ریوابا جدیجا، نے اپنے شوہر کی بی جے پی میں شمولیت سے متعلق شوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریوابا جدیجا بھارتی شہر جام نگر سے بی جے پی کی رکن اسمبلی ہیں، انہوں نے بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کے دوران اپنے اور اپنے شوہر کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔، جن میں وہ بی جے پی کی رکنیت کے کارڈز کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں