چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود سے ریسلر اطہر زاہد کی ملاقات

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا  مشہود سے ریسلر اطہر زاہد کی ملاقات

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر ) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ریسلر اطہر زاہد نے ملاقات کی جو 4 اکتوبر 2024 کو نیپال میں ہونے والی عالمی ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔

اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے اطہر زاہد کے عزم اور محنت کی تعریف کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اطہر زاہد جو بھارتی ریسلر سنگھم دھو بے کے ساتھ مقابلے کے لئے پرعزم ہیں، نے کہا کہ وہ بھرپور محنت سے پاکستان کے لئے یہ ٹائٹل جیتنے کے لئے تیار ہیں۔چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں