کینیا:سابق دوست کے ہاتھوں جلائی گئی اولمپک ایتھلیٹ چل بسی

کینیا:سابق دوست کے ہاتھوں  جلائی گئی اولمپک ایتھلیٹ چل بسی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )اولمپک ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹیگی پانچ دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔

نیروبی سے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریبیکا چیپٹیگی کو اُن کے سابق دوست نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی، ایتھلیٹ کے جسم کا 75 فیصد سے زائد حصہ جُھلس گیا تھا۔یوگینڈا سے تعلق رکھنے والی ریبیکا نے حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس میں شرکت کی تھی۔ ایتھلیٹ اور ان کے دوست کے درمیان زمین کا تنازع تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں