ندا ڈار 2کی ماہ بعد بھارت کو ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد،تنقیدپرپوسٹ ڈیلیٹ

 ندا ڈار 2کی ماہ بعد بھارت کو ٹی20 ورلڈ  کپ جیتنے پر مبارکباد،تنقیدپرپوسٹ ڈیلیٹ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ندا ڈار نے 4 ستمبر کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پوسٹ میں لکھا کہ بھارت کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 جیتنے پر مبارکباد! روہت شرما اور ویرات کوہلی نے عالمی کرکٹ میں بے پناہ اہم کردار ادا کیا۔۔۔

 آپ کی قیادت، مہارت، اور لگن نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا، ریٹائرمنٹ مبارک ہو، لیجنڈز۔دوسری جانب دو ماہ بعد مباکباد دینے پر ایک مداح نے پوچھا، ’برو 2 مہینے سے زیادہ ہو گئے ہیں۔ آپ سو رہے ہیں یا کیا؟‘، ایک اور مداح نے حیرت سے پوچھا کہ کیا وہ ایک پرانا انٹرنیٹ براؤزر استعمال کر رہی ہے ، ’انٹرنیٹ ایکسپلورر سے پوسٹ کیا تھا کیا میڈم؟۔تنقید کے بعد ویمن کرکٹر نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں