چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آئندہ ہفتے پاکستان آئیگا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی کا پانچ سے چھ رکنی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریگا۔
ذرائع کے مطابق وفد چیمپئنز ٹرافی کیلئے مجوزہ وینیوز کا معائنہ کریگا۔ ٹیموں کے پریکٹس میچز، ٹکٹنگ سمیت دوسرے اہم ایشوز پر وفد پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔وفد کی آمد اور مصروفیات کا شیڈول دو سے تین روز میں طے ہو گا۔