سابق کرکٹر یاسرعرفات نے پی سی بی کو سرکس سے تشبیہ دیدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کرکٹر یاسر عرفات نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو سرکس سے تشبیہ دیدی۔
سابق کرکٹر نے پی سی بی کو ڈومیسٹک چیمپئنز ون ڈے کپ کی شیڈولنگ پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 12 سے 19 ستمبر تک ایونٹ کے بعد پھر انگلینڈ کیخلاف 7 اکتوبر سے سیریز کا آغاز ہونا ہے ۔ آپ کے گرے ایریاز کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے ، فٹنس کے مسائل، تکنیک کے مسائل اور پچز۔ آج میں نے سنا ہے کہ جیسن گلیسپی اور ہائی پرفارمنس کوچ آسٹریلیا واپس جا رہے ہیں، پھر آپ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ کروارہے ہیں۔ یہ فیصلے مجھے سمجھ نہیں آتے ! پاکستان کرکٹ بورڈ ایک سرکس ہے اور یہاں بہت سے جوکر ہیں۔