انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری سے بچ گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل انجری سے بال بال بچ گئے ۔
بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران جسم کے بائیں جانب درد اور سختی کی وجہ سے میچ کے بعد اسے سکین کے لیے بھیجا گیا تھا، وہ اس اننگز میں محض 7 اوورز کرواسکے تھے ۔ڈاکٹرز نے مختصر مدت کیلئے آرام کی سفارش کی ہے اور وہ انگلینڈ کیخلاف اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہونگے ، خرم شہزاد اگلے ہفتے شروع ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت نہیں کر ینگے کیونکہ پاکستان کا مقصد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ان کی مکمل صحتیابی کو یقینی بنانا ہے ۔