کپتانی نہیں سسٹم اور سوچ کی تبدیلی سے فائدہ ہو گا:کامران اکمل

کپتانی نہیں سسٹم اور سوچ کی تبدیلی  سے فائدہ ہو گا:کامران اکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر کامران اکمل نے کپتان تبدیل کرنے کے حوالے سے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا نیا کپتان پاکستان ٹیم میں روہت شرما، ویرات کوہلی، سٹیو سمتھ اور میچل سٹارک کو لے آئیگا جس سے ٹیم مضبوط ہوگی؟۔۔۔

 کپتانی کی تبدیلی سے نہیں سسٹم اور سوچ کی تبدیلی سے فائدہ ہو گا۔ ایشیاء کپ، ون ڈے ورلڈ کپ، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی ہارے تو تبدیلی نہیں آئی، اب کیوں کپتان تبدیل کرنا ہے؟ اس سے کیا فائدہ ہو گا؟ بابرا عظم کو چیمپئینز ٹرافی تک رہنے دیں، کیا فرق پڑتا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ کپتان، کوچ، سلیکٹرز سب اپنا سسٹم بہتر کریں۔ سوچ تبدیل کریں۔ اسی سسٹم میں کھیلنا ہے تو تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں، پہلے اپنا قبلہ درست کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں