لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا:چاہت فتح علی خان

لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ  پینا بند کردیا:چاہت فتح علی خان

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 مرتبہ دودھ پیتا تھا جس سے جسم ٹھیک رہتا ہے ۔

امریکا سے ہار گئے ، بنگلا دیش سے بھی ہار گئے ، لگتا ہے کھلاڑیوں نے دودھ پینا بند کر دیا ہے ۔انہوں نے پاکستانی کرکٹرز کو دودھ پینے ، دہی اور پھل کھانے کا مشورہ بھی دیا اور کہا کہ میں نے وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ہے ، پاکستان ٹیم کا مجھے سمجھ نہیں آ رہا، لگتا ہے خوشی نہیں ہے ، جو بھی کام کریں خوشی سے کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں