انگلینڈ کے خلاف ہمیں منظم کرکٹ کھیلنی ہوگی:جیسن گلیسپی

انگلینڈ کے خلاف ہمیں منظم کرکٹ کھیلنی ہوگی:جیسن گلیسپی

فیصل آباد(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہمیں منظم کرکٹ کھیلنی ہوگی۔۔

انگلینڈ جیسی ٹیم کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کیلئے کھلاڑی بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ سیریز کے مختلف پہلوؤں اور ٹیم سلیکشن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ اس سیریز میں مستقل مزاجی سے پرفارمنس دینی ہوگی اور اگر ایسا ہوا تو یقیناً نتائج ہمارے حق میں ہونگے ،بہت زیادہ کھلاڑیوں کو بینچ پر بٹھانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ، اگر ڈومیسٹک کرکٹ ہورہی ہے تو یہ کھلاڑی وہاں جاکر کھیلیں تاکہ جب سلیکشن کے ذریعے انہیں آنے کا موقع ملے تو وہ اس سے فائدہ اٹھاسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں