بنگلہ دیشی مداح پرتشدد چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلانے لگا

بنگلہ دیشی مداح پرتشدد چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلانے لگا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کانپور ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی مداح کیساتھ پیش آئے ناروا سلوک پر بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں۔

گزشتہ روز چاچا پاکستان کی طرح بنگلادیش کے ہر میچ میں انہیں سپورٹ کرنے والے بنگلادیشی فین ٹائیگر روبی کو کانپور ٹیسٹ میچ کے دوران ہندو انتہا پسندو کے ایک جتھے نے تشدد نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انکی حالت غیر ہوگئی تھی اور ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔بھارتی میڈیا واقعہ پر خبریں چلارہا ہے کہ بنگلادیشی سپورٹر پانی کی کمی کی وجہ سے گر گئے تھے جس پر انہیں سکیورٹی اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا، دوسری جانب بنگلادیشی مداح ٹائیگر روبی نے ہسپتال سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں بھارتی میڈیا کی خبروں پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شائقین نے مجھ پر پیچھے سے حملہ کیا، میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ معاملہ دبایا جاسکے ۔ میرا کچھ عرصے قبل گردے کا آپریشن ہوا تھا انہوں نے مجھے اسی جگہ مارا جس کی وجہ سے میری طبیعت بگڑ گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں