چیمپئنز کپ کا فائنل آج مارخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائیگا

 چیمپئنز کپ کا فائنل آج مارخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپور ٹر )بحریہ ٹان چیمپئنز ون ڈے کرکٹ کپ کا فائنل میچ یوایم ٹی مارخورز اور لیک سٹی پینتھرز کے درمیان آج اقبال سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فائنل میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں ان دونوں ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا مقابلہ ہوگا، اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مارخورز نے پینتھرز کو160 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کوالیفائر میں پینتھرز نے مارخورز کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ مارخورز اور لائنز کے درمیان دوسرا ایلیمنیٹرمیچ بارش کی وجہ سے کھیلا نہیں جاسکا تھاجس پر مارخورز نے لیگ مرحلے میں پہلی پوزیشن ہونے پر فائنل میں جگہ بنائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں