گال ٹیسٹ میں کیویز 88رنزپرڈھیر ، فالوآن کاشکار

گال ٹیسٹ میں کیویز 88رنزپرڈھیر ، فالوآن کاشکار

گال (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کی ٹیم سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد بھی سنبھل نہ سکی ۔۔

اور اس کی دوسری اننگز میں 199 کے اسکور پر 5 وکٹیں گر گئیں۔ گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی پہلی اننگز 602 رنز کے جواب میں اننگز دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 88 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے فالو آن کی خفت کا سامنا کرنا پڑا ، مچل سینٹنر 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، سری لنکا کی طرف سے پرابتھ جے سوریا نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں ، فالو آن کے بعد بھی کیوی بیٹرز دوسری اننگز میں سری لنکن بالرز کو اعتماد کے ساتھ کھیلنے میں ناکام رہے اور کھیل کے اختتام پر اس کی 199 رنز پر 5 وکٹیں گر گئیں ، ڈیون کونوے 61 ، کین ولیمسن 46 ، ریچن روندرا 12 ، ڈیرل مچل ایک اور ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ، ٹام بلنڈل 47 اور گلین فلپس 32 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ، نشان پیرس نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا ، نیوزی لینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے 315 رنز درکار ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں