ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگی

ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگی

پشاور(سپورٹس ڈیسک )ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگی جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے مختلف کلبز مد مقابل ہونگے۔۔

ریجنل سپورٹس آفیسرپشاور کاشف فرحان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریجنل سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے ڈپٹی کمشنر پشاور انٹر کلب والی بال چیمپئن شپ یکم اکتوبر سے تین اکتوبر تک قیوم سپورٹس کمپلیکس پی ایس بی جمنازیم ہال میں منعقد ہوگی جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے ساتھ رجسٹرڈ کلبز شرکت کرینگے چیمپئن شپ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں