سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ہرا دیا

 سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی ہرا دیا

گال (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا نے دوسری ٹیسٹ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو اننگز اور 154 رنز سے شکست دی۔

فالو آن کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 360 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،سری لنکا کی جانب سے نیشان پیئرس نے 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراباتھ جے سوریا 3 اور دھننجایا ڈی سلوا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔نیوزی لینڈ کی طرف سے گلین فلپس 78، مچل سینٹنر 67، ڈیون کونوے 61 اور ٹام بلینڈل نے 60 رنز بنائے ۔سری لنکا نے پہلی اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 602 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی تھی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 88 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔سری لنکا نے 2 ٹیسٹ کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے ، پاکستان کا آٹھواں اور ویسٹ انڈیز کا نواں نمبر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں