محمد عاصم خان نے امریکا میں کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

محمد عاصم خان نے امریکا میں کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے ٹاپ سکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے امریکا میں ہونیوالی شارلٹس ول اوپن سکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو 65 منٹ جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 3-1 سے شکست دی پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا لیکن اس کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 12-10، 11-5 اور 11-6سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان کے ٹاپ سکواش کھلاڑی عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے ۔اس فتح کے ساتھ عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے ، جو ان کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں