سٹیڈیم میں تعمیراتی کام ادھورا، پچ سے گھاس کی صفائی آج

 سٹیڈیم میں تعمیراتی کام ادھورا، پچ سے گھاس کی صفائی آج

ملتان(سپورٹس رپورٹر) پاک انگلینڈ پہلا ٹیسٹ سر پر پہنچ گیا مگر ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں تعمیراتی کام مکمل نہ ہوسکا۔۔

گراؤنڈ کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ جیسے یہ سیریز ایمرجنسی میں کرائی جارہی ہوجس کی وجہ سے انتظامات مکمل نہیں ہوسکے ، سٹیڈیم میں ہے جگہ جگہ گہرے نشان نظر ٓرہے ہیں، بعض کھڈے ایسے ہیں کہ اگر کسی فیلڈر نے وہاں ڈائیو لگا دی تو اسے شدید قسم کی چوٹ آسکتی ہے ۔ گراؤنڈ کے اطراف میں میڈیا باکس کی جانب ایسے لگتا ہے جیسے تازہ ترین مٹی پھینکی گئی ہو اور وہ مٹی ابھی واضح طور پہ نظر آرہی ہے ۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق ملتان سٹیڈیم کے اسکوائر پر 13 پچز موجود ہیں، جس پچ پر پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا، اس پچ پر گھاس آج صاف کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں