انگلش ٹیم کی ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس،قومی کھلاڑیوں کاآرام

انگلش ٹیم کی ملتان سٹیڈیم میں پریکٹس،قومی کھلاڑیوں کاآرام

ملتان(سپورٹس رپورٹر)انگلش کرکٹ ٹیم نے پریکٹس کا آغاز کردیا اورکھلاڑی گرمی سے محفوظ رہے ۔۔

تفصیلات کے مطابق دودن اور ایک رات کے بعد انگلش کرکٹرز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد کافی دیر تک ڈریسنگ روم میں رہے ،30 منٹ کے انتظار کے بعد بین سٹوکس کی قیادت میں انگلش کھلاڑی میدان میں داخل ہوئے اور اپنے ڈریسنگ روم کے عین سامنے 30منٹ فٹبال کی ہلکی پھلکی مگر تیز پریکٹس کی،انگلینڈ کے کوچز بھی ساتھ تھے ، اس کے بعد کھلاڑیوں نے اسی ایریا میں ایک طویل قطارکی شکل میں ہلکی پھلکی دوڑ لگائی اور کیچ پریکٹس کی ،پاکستانی ٹیم کے برعکس انگلش کھلاڑیوں نے پرسکون انداز میں پریکٹس کی اورٹیم مینجمنٹ نے اپنے کھلاڑیوں کو تھکانے سے گریز کیا اوربیٹنگ پریکٹس بھی وقفہ وقفہ سے کی۔دوسری طرف 2 دن پریکٹس کے بعد گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے آرام کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں