سینٹ لوشیا کنگز پہلی مرتبہ کیریبین پریمیئر لیگ ٹائٹل کی مالک

 سینٹ لوشیا کنگز پہلی مرتبہ کیریبین پریمیئر لیگ ٹائٹل کی مالک

گیانا (اے پی پی)سینٹ لوشیا کنگز نے پہلی مرتبہ کیریبین پریمیئر لیگ 2024 کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکہ میں دفاعی چیمپئن گیانا ایمزون واریئرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔۔

 سی پی ایل کے فائنل میچ میں نور احمد نے عمدہ باؤلنگ اورروسٹن چیسی نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سی پی ایل کا پہلی مرتبہ چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا، روسٹن چیسی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا جبکہ سینٹ لوشیا کنگز کے ہی نور احمد شاندار باؤلنگ پر لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ پراویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سینٹ لوشیا کنگز کے کپتان فاف ڈو پلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا۔ دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بناکر سینٹ لوشیا کنگز کو میچ میں کامیابی کے لئے 139 رنز کا ہدف دیا۔ ڈوین پریٹوریئس نے نے 25 اور وکٹ کیپر بلے باز شائی ہوپ نے 22 رنز بنائے ۔سینٹ لوشیا کنگز کے نو راحمد نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں آرون جونز کے ناقابل شکست 48 اور روسٹن چیسی کے ناقابل شکست 39 رنز کی بدولت سینٹ لوشیا کنگز نے 139 رنز کا مطلوبہ ہدف 18 ویں اوورکی پہلی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز کو میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ روسٹن چیسی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا جبکہ سینٹ لوشیا کنگز کے ہی نور احمد شاندار باؤلنگ پر لیگ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

مینز کیریبین پریمیئر لیگ کی تاریخ میں اب تک 12 ایڈیشن کھیلے جاچکے ہیں جن میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے ، جمیکا تلاوا تین ،بارباڈوس کی ٹیم دو جبکہ گیانا ایمیزون واریئرز ، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس اور سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیم ایک،ایک مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں