برطانوی میڈیا کی سلمان آغاکاکیچ متنازعہ بنانے کی کوشش

برطانوی میڈیا کی سلمان آغاکاکیچ متنازعہ بنانے کی کوشش

ملتان(سپورٹس رپورٹر) برطانوی میڈیا نے سلمان علی آغاکاکیچ متنازعہ بنانے کی کوشش کی جس سے راشد لطیف کے واقعہ کی یاد تازہ ہوگئی۔۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اننگز کے 116 ویں اوور میں سلمان علی آغا نے ایک بلند شاٹ کھیلا۔بائونڈری پر موجود فیلڈر کرس واکس نے اچھل کر بال اندر روکنے کی کوشش کی لیکن اس چکر میں خود باہر نکلے ،بال ہوا میں تھی۔واپسی پر بال دبوچ کر کیچ کی خوشی منانی شروع کردی،ساری انگلش ٹیم نے جشن منانا شروع کیا لیکن اس کا اختتام ان کے غلط ہونے کا دعویدار تھا ،کرس واکس نے سلمان علی آغاکے چھکے کوکیچ پکڑنے کے دعوے میں تبدیل کردیا۔کئی نشریاتی اداروں نے پاکستان کی 7 ویں وکٹ گرنے کی نیوز بریک کردی لیکن امپائر نے تھرڈ امپائر کو ریویو کیلئے کہا تو کرس واکس پکڑے گئے اور سلمان کوناٹ آوٹ قراردے دیا جس برطانوی میڈیا نے اس کیچ کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی اور اس کو ناقص امپائرنگ کا شاخسانہ قرار دے دیا،یادرہے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ہی میں 2003 میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستانی کپتان وکٹ کیپر راشد لطیف نے وکٹوں کے پیچھے ایسے ہی کیچ کی اپیل کی اورخوشی منائی تھی لیکن جب ری پلے میں ان کا دعویٰ غلط تھا تو آئی سی سی نے راشد لطیف پر 5 میچزکی پابندی لگادی تھی،یہاں سے نہ صرف ان کی کپتانی گئی بلکہ کیریئر بھی تمام ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں