کامران غلام ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانیوالے 13ویں پاکستانی بیٹر
ملتان (سپورٹس رپورٹر )بابراعظم کی جگہ ٹی میں شامل مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام نے اپنے ڈیبیو پر سنچری بنادی۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے 13ویں پاکستانی بیٹر ہیں۔۔
جبکہ دنیا میں یہ اعزاز 115 ٹیسٹ کرکٹرز نے حاصل کیا ہے ۔پاکستان کی طرف سے یاسر حمید ڈیبیو ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کرنے والے واحد بیٹر ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف یہ کارنامہ سرانجام دیاتھا۔میچ سے قبل وکٹ کپیربیٹر محمدرضوان نے کامران غلام کو ڈیبیوکیپ دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جیسے آپ نے ڈومیسٹک میں کھیلتے ہوئے ریکارڈ بنائے ہیں ٹھیک ویسے ہی اب پاکستان کے لئے ریکارڈ بنائیں۔ تمام کھلاڑیوں نے کامران غلام کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کو خوش آمدید کہا اور محمد رضوان نے ان کے گلے لگایا ۔دوسری طرف بابر اعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کیلئے مشکل وقت میں ایک بیٹر نے سنچری کی اور ڈیبیو پر یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے ،میں ان کو،فیملی کو پاکستانی فینز کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی مزید کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔