سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کا سلام، ویڈیو وائرل

سعودی عرب واپسی پر  رونالڈو کا سلام، ویڈیو وائرل

ریاض (اسپورٹس ڈیسک )پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب واپسی کے بعد ہوٹل میں داخل ہونے سے سلام کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔سعودی کلب النصر کے سٹار فٹبالر اسکاٹ لینڈ کے دورے کے بعد واپس سعودی عرب پہنچے تھے ۔

رونالڈو کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ان کے واپس آنے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اپارٹمنٹ میں داخل ہونے سے قبل وہاں موجود افرادکو السلام وعلیکم کہہ رہے ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔39 سالہ فٹبالر گزشتہ دنوں سکاٹ لینڈ روانہ ہوئے تھے جہاں انکی ٹیم پرتگال کا میچ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں