52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 نومبر سے ملتان میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 52 ویں نیشنل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 27 نومبر سے ملتان میں شروع ہو گی۔
پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ریٹائرڈ )وجاہت حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی ،چیمپئن شپ 30 نومبر تک جاری رہے گی اور اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔